سیف سٹی ورچوئل چائلڈ سیفٹی سینٹر نے لاوارث بچہ ورثا سے ملوا دیا
08-28-2024
(لاہور نیوز) سیف سٹی ورچوئل چائلڈ سیفٹی سینٹر نے لاوارث بچہ ورثا سے ملوا دیا۔
ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے سرویلنس کے دوران ریس کورس پارک کے سامنے لاوارث بچے کو بیٹھے دیکھا تو فوری طور پر فرسٹ ریسپانڈر کو موقع پر روانہ کیا، ڈولفن فورس نے بچے کو حفاظتی تحویل میں لیکر پوچھ گچھ کی۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق بچے نے بتایا کہ اغوا کاروں نے اس کو میانوالی سے اغوا کیا تھا، وہ اغوا کاروں کے چنگل سے بھاگ آیا ہے، ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی میں بچے کی گمشدگی کی شکایت درج تھی، بچے کا ڈیٹا میچ ہونے پر لواحقین کو لاہور بلوایا اور پولیس کے ذریعے بچہ ان کے حوالے کر دیا۔ ترجمان سیف سٹیز کا کہنا تھا بچوں سے متعلق کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر کال کرکے 3 دبا کر ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے، سیف سٹی 6 ہزار سے زائد گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوا چکا ہے۔