چیمپئنز کپ کیلئے مینٹورز کا اجلاس، ٹیموں کے اعلان اور شیڈول پر اتفاق
08-28-2024
(ویب ڈیسک) چیمپئنز ون ڈے کپ کیلئے ٹیم مینٹورز کا مشاورتی اجلاس لاہور میں منعقد ہوا، اجلاس میں جلد شیڈول اور ٹیموں کے اعلان پر اتفاق ہو گیا۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان، مصباح الحق، شعیب ملک، وقار یونس، ممبر سلیکشن کمیٹی اسد شفیق اور جی ایم ڈومیسٹک جنید ضیاء اجلاس میں شریک ہوئے۔ ثقلین مشتاق بیرون ملک اور سرفراز احمد قومی ٹیم کے ساتھ ہونے کی وجہ سے شریک نہ ہو سکے۔ پی سی بی کے مطابق مینٹورز سے شیڈول اور ٹیموں پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئندہ چند روز میں تفصیلات کا اعلان کردیا جائے گا۔