اے این ایف کی کارروائیاں، 137 کلو منشیات برآمد، 6 ملزم گرفتار
08-28-2024
(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 6 کارروائیوں کے دوران 137 کلو منشیات برآمد کر لی جبکہ 6 ملزم گرفتار کرلئے گئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں راولپنڈی، کرم ایجنسی، دالبندین اور اسلام آباد میں کیں، کارروائیوں کے دوران 99 کلو 100 گرام چرس، 8.7 کلو آئس، 30 کلو افیون، 29 نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں جن کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔