شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش، نشیبی علاقے زیر آب

08-28-2024

(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کے زوردار سپیل نے جل تھل ایک کر دیا، موسلادھار بارش سے مختلف شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔  رات گئے لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا، لکشمی چوک، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، گڑھی شاہو، ریلوے سٹیشن، ڈیوس روڈ اور مال روڈ کے علاقوں میں بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ کاہنہ، نشتر کالونی، چونگی امرسدھو اور اطراف میں بھی بادل برس پڑے، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔