راولپنڈی ٹیسٹ: ٹیم مینجمنٹ بالرز کی کارکردگی سے ناخوش

08-28-2024

(ویب ڈیسک) راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی تاریخی ہار کے بعد قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم مینجمنٹ بالرز کی کارکردگی سے ناخوش ہے جبکہ سینئر کھلاڑیوں نے فاسٹ بالرز کی گرتی ہوئی رفتار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کا خیال ہے کہ پاکستانی فاسٹ بالرز نے پچ پر موجود گھاس کا فائدہ نہیں اٹھاسکے۔ راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست پاکستان کی بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ میچز میں پہلی ہار تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز پر ڈیکلیئر کر دی تھی، بعدازاں پاکستانی بالنگ نے 565 رنز بنوا دیئے جس سے میچ ڈرا لگ رہا تھا لیکن ڈرامائی انداز میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں محض 146 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی اور بنگلادیش نے 10 وکٹوں سے تاریخی فتح سمیٹ کر شائقین کے دل توڑ دیئے۔ دوسری جانب قومی ٹیم کو سیریز میں شکست سے بچنے کیلئے پاکستان کو دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی، دونوں ٹیمیں 30 اگست سے 3 ستمبر دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل آئیں گی۔