مرغی کا گوشت 7 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 562 روپے ہو گئی
08-28-2024
(لاہور نیوز) برائلر کی قیمت میں اُتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
مرغی کا گوشت 7 روپے مہنگا ہو گیا، فی کلو قیمت 562 روپے ہو گئی، زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلواضافہ ہو گیا۔ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 301 روپے پر برقرار ہے، مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 8 ہزار 910 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔