نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہونیوالے نوجوان کے نعش برآمد
08-27-2024
(لاہور نیوز) باٹا پور کے علاقے میں ریسکیو نے نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش دو روز بعد برآمد کر لی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اتوار کے روز خیرہ پل بی آر بی نہر میں 21 سالہ نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا تھا۔ ریسکیو غوطہ خور ٹیم کی جانب سے نہر میں ڈوبنے والے شخص کی تلاش کا سرچ آپریشن دو روز تک جاری رہا۔ ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے گزشتہ روز نوجوان کی نعش برآمد کرنے کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دی۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت عابد کے نام سے ہوئی ہے، قانونی کارروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔