لاہور: ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد جاں بحق

08-27-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سبزہ زار میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سبزہ زار میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔