تبادلوں کیلئے درخواستیں جمع کرانے والے اساتذہ کیلئے اچھی خبر

08-27-2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں کے لئے اپلائی کرنے کی تاریخ میں 5 روز کی توسیع کر دی گئی۔

اساتذہ کے تبادلوں کے لئے اپلائی کرنے کی تاریخ میں 5 روز کی توسیع کر دی گئی، محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے تاریخ میں توسیع دی گئی۔ تفصیلات کےمطابق  اساتذہ اب تبادلوں کے لئے 5 ستمبر تک درخواستیں جمع کروا سکیں گے، تاریخ میں اضافہ تبادلوں کی پالیسی میں بار بار تبدیلی کے باعث کیا گیا ہے۔ اس سے قبل تبادلوں کی آخری تاریخ 31 اگست مقرر کی گئی تھی، درخوستیں جمع کرانے کی تاریخ میں اضافہ اساتذہ کی آسانی کے لئے کیا گیا۔