پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے

08-27-2024

(لاہور نیوز) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر  کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 06 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ میں 30 کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 309 کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 05 کیس اور ساہیوال سے 01 ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ ترجمان  کے مطابق محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، اس سلسلے میں تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک بھی موجود ہے۔