اوور بلنگ پر قابو پانے کے احکامات کے بعد لیسکو کے لائن لاسز بڑھ گئے

08-27-2024

(لاہور نیوز) اوور بلنگ پر قابو پانے کے احکامات کے بعد لیسکو کے لائن لاسز بڑھ گئے، ریکوری ٹارگٹ پورا کرنا بھی ممکن نہیں رہا۔

اوور بلنگ کے خلاف مہم  نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کا بھی پول کھول دیا، بجلی چوری کے باعث لائن لاسز بڑھنے سے ریکوری ٹارگٹ پورا کرنا ممکن نہیں رہا، ذرائع کے مطابق چوری ہونے والے یونٹس دیگر صارفین میں تقسیم کر دیئے جاتے ہیں، نقصان کی شرح نیپرا کو بتائے بغیر نصف صارفین پر ڈال دی جاتی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اضافی یونٹس کی منتقلی رکوانے میں کردار ادا کیا، ایک ارب کے قریب بجلی کے یونٹس کی واپسی کی ایڈجسٹمنٹ بھی کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب ڈیسکوز کے ماہانہ اور سالانہ اہداف نیچے آ گئے، بجلی چوری پہلے 11 فیصد تھی، اب تمام ڈیسکوز میں بڑھ کر 18 فیصد ہو چکی ہے۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے بجلی چوری پہلے بھی کی جا رہی تھی، لائن لاسز کے اور بھی اسباب ہیں، متعدد فیکٹریاں بند اور سولر لگنے سے بجلی ضائع ہو رہی ہے۔