کرپشن کیس: خاور مانیکا کا عدالت پیشی پر جج سے تلخ جملوں کا تبادلہ
08-27-2024
(لاہور نیوز) کرپشن کیس میں ملوث بشریٰ بی بی کے سابق خاوند خاور مانیکا کا اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی پر جج سے تلخ جملوں کا تبادلہ۔
اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے دوران سماعت خاور مانیکا نے جج سے کہا کہ کیس کی تمام کارروائی مکمل کر کے آج ہی فیصلہ کر دیا جائے، جس پر سپیشل جج اینٹی کرپشن آصف بشیر نے خاور مانیکا کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔ دوران سماعت سپیشل جج اینٹی کرپشن آصف بشیر اور خاور مانیکا کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، خاور مانیکا کروڑوں روپے کی کرپشن کیس میں اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ دوسری جانب بشریٰ بی بی کے بیٹے موسی مانیکا کی عدم حاضری پر عدالت نے دوبارہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں، عدالت نے خاور مانیکا اور موسی مانیکا کو 10ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔