گھریلو صارفین کے لئے گیس مہنگی کیوں؟ حکومت نے وجہ بتا دی

08-27-2024

(لاہور نیوز) گھریلو صارفین کے لئے گیس مہنگی کیوں؟ حکومت نے اپنی چالاکی کا بھید خود ہی کھول دیا۔

پاور سیکٹر کے لئے خریدی گئی مہنگی ایل این جی گھریلو صارفین کو فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے، وزیر پٹرولیم نے گیس ذخائر کم ہونے کے خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی۔ مصدق ملک نے کہا کہ ایل این جی معاہدے پاور سیکٹر میں استعمال کے لئے کئے گئے لیکن ایل این جی کی کھپت پاور سیکٹر میں روز بروز کم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر میں استعمال نہ ہونے پر ایل این جی باکسٹ پر اثر پڑا، گھریلو صارفین کو سستی قدرتی گیس کے بجائے مہنگی ایل این جی دے رہے ہیں۔