حکومت کا سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا کر23کرنے کا فیصلہ

08-27-2024

(لاہور نیوز) حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے پر غور شروع کر دیا۔

حکومتی رکن بیرسٹر دانیال  چودھری کا کہنا ہے کہ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 23 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لیگی رہنما دانیال چودھری کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ میں ججز کی تعداد میں اضافے کابل آئندہ ہفتے ایوان میں پیش ہو گا۔ ذرائع نے بتایا کہ 1997کے ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھائی جائے گی۔