وزیراعلیٰ پنجاب نے سپیشل افراد کے لئے ہمت کارڈ کا وعدہ بھی پورا کر دیا

08-27-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سپیشل افراد کے لئے ہمت کارڈ کا وعدہ بھی پورا کر دیا۔

محکمہ سوشل ویلفیئر اور بینک آف پنجاب کے درمیان ایم او یو پر دستخط  ہو گئے، وزیراعلیٰ مریم نواز بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود اور بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے ایم او یو پر  دستخط کئے ، بینک آف پنجاب 65 ہزار سپیشل افراد کو اے ٹی ایم کارڈ جاری کرے گا، پنجاب بھر میں سپیشل افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے ہر سہ ماہی میں 10 ہزار 500 روپے ادا کئے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 40 ہزار اور دوسرے مرحلے میں 25 ہزار افراد کو ہمت کارڈ جاری ہوں گے، خواتین کے لئے 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔