لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 2 کنفرم مریض رپورٹ

08-27-2024

(لاہور نیوز) ڈینگی کیسز اور لاروا میں اضافہ جاری ہے، لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 2 کنفرم مریض اور پنجاب بھر میں ڈینگی کے 6 کیس رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں 9 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کر کے تلف کیا گیا، 9  افراد کو ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کئے گئے، شہر میں 20 ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ سپاٹس موجود ہیں۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ لاہور میں ڈینگی ہاٹ سپاٹس کو فوکس کیا جا رہا ہے، ڈینگی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔