پرچون بازاروں میں بھی گرانفروشی عروج پر پہنچ گئی

08-27-2024

(لاہور نیوز) سبزی منڈیوں میں سرکاری ریٹ لسٹ نظر انداز ہونے لگے، پرچون بازاروں میں بھی گرانفروشی عروج پر پہنچ گئی۔

سبزی منڈیوں میں مہنگائی کا چرچا برقرار ہے، منڈیوں میں بھی سرکاری ریٹ لسٹ یکسر نظر انداز ہونے لگے جبکہ پرچون بازاروں میں دکانداروں  کے من مانے ریٹ کی وصولی جاری رہنے سے گرانفروشی کا سلسلہ نہ رک سکا۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 سبزیوں  کے دام  مزید بڑھا دیئے گئے، اوپن مارکیٹ میں سبز مرچ 150، پیاز، 180 اور ٹماٹر 160روپے فی کلو ہیں جبکہ لہسن چائنہ 600، ادرک 720 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، اسی طرح پالک 120، پھول گوبھی 180 اور اروی 240 روپے فی کلو میں فروخت ہوتی رہی۔ پھلوں میں سیب درجہ اول 500، خوبانی 550 روپے اور کیلے درجہ اول 220 روپے فی درجن تک بیچے جا رہے ہیں، خریدار کہتے ہیں کہ مہنگائی  نے انہیں جکڑ رکھا ہے، ہر دکاندار  نے اپنی ہی ریٹ لسٹ بنا رکھی ہے، دوسری جانب  برائلر گوشت کی فی کلو سرکاری قیمت 555 روپے جبکہ فارمی انڈے 301 روپے فی درجن کی سطح پر برقرار ہیں۔