چڑیا گھر کی جھیل میں ڈینگی کِلّر مچھلیاں چھوڑ دی گئیں

08-27-2024

(لاہور نیوز) چڑیا گھر کی جھیل میں ڈینگی مچھر اور لاروا پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا، جھیل میں سینکڑوں ڈینگی کِلّر مچھلیاں چھوڑ دی گئیں۔

چڑیا گھر کے ڈائریکٹر زاہد اقبال شیخ نے چڑیا گھر کے دیگر سٹاف کے ہمراہ تِلاپیا اور دیگر مچھلیوں کا سیڈ جھیل میں چھوڑا۔ زاہد اقبال شیخ کا کہنا ہے کہ مچھلیوں کی وجہ سے جھیل کے پانی پر پیدا ہونے والی سبز کائی اور مچھروں کا خاتمہ ہو گا، ڈائریکٹر فشریز جنوبی پنجاب کی فراہم کردہ مختلف اقسام کی مچھلیاں جھیل میں چھوڑی گئی ہیں۔ چڑیا گھر کے فوارے اور آبشار میں بھی مچھروں کے خاتمے کیلئے رنگ برنگی مچھلیاں چھوڑی گئی ہیں۔