سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 25 دہشتگرد جہنم واصل، 4 جوان شہید
08-27-2024
(لاہور نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 25 دہشتگرد جہنم واصل جبکہ 4 جوان وطن پر قربان ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشنز کئے، 20 اگست سے جاری آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 25 دہشت گرد ہلاک، 11 زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں رنگ لیڈر ابوذر عرف صدام بھی شامل ہے، آپریشن میں پاک فوج کے 4 جوان بھی شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز میں فتنہ الخوارج کو پہنچنے والا بھاری نقصان سکیورٹی فورسز کے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔