پاکستان اور بنگلا دیش کا ٹریننگ سیشن بارش کے باعث منسوخ
08-27-2024
(لاہور نیوز) پاکستان اور بنگلا دیش کرکٹ ٹیموں کا آج اسلام آباد کلب میں ہونے والا ٹریننگ سیشن بارش کے باعث منسوخ ہو گیا۔
دونوں ٹیمیں کل صبح راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔ واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو تاریخی 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے شروع ہو گا۔