این ڈی ایم اے نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلئے الرٹ جاری کر دیا

08-27-2024

(ویب ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے الرٹ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے نے اپنے جاری کردہ الرٹ میں کہا ہے کہ 27 سے 28 اگست کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کی پیشگوئی ہے۔ شدید بارش کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ اور قصور کے نشیبی علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ الرٹ میں سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان کے نشیبی علاقوں میں بھی سیلاب کے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں سوات، دیر، مردان، کوہستان، بونیر اور گلیات کے ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ پشاور، صوابی، کوہاٹ، کرک اور لکی مروت کے ندی نالوں میں بھی بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔