آئی جی پنجاب، سیکرٹری داخلہ پنجاب کا رات گئے کالا باغ میانوالی کا دورہ

08-27-2024

(ویب ڈیسک) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے رات گئے کالا باغ میانوالی کا دورہ کیا۔

ترجمان پنجاب پولیس آئی جی پنجاب اور سیکرٹری ہوم پنجاب نے کالاباغ میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ آئی جی پنجاب اور سیکرٹری ہوم پنجاب نے دونوں مکاتب کو پرامن رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی، اتحاد اور رواداری کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر، علماء کرام، کمیونٹی لیڈرز، سکیورٹی اداروں کے تعاون سے امن کا قیام یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر حافظ زبیر حسن ڈویژنل امن کمیٹی لاہور، نائب مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور، مفتی راغب نعیمی چیئرمن اسلامی نظریاتی کونسل، قاسم علی قاسمی جامعہ المنظر ماڈل ٹاؤن لاہور اور علماء کرام سرگودھا و ڈسٹرکٹ میانوالی بھی ہمراہ تھے۔ ترجمان پنجاب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم، ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب سمیت سینئر افسران بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے۔