4 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار
08-27-2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 4 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے باٹا پور میں ملزم عبدالرزاق نے 4 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد قتل کر کے ہاتھ پاؤں رسیوں سے باندھ کر لاش کھیتوں میں پھینک دی۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزم عبدالرزاق کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کی نشاندہی کے بعد بچی کی لاش کو بھی تلاش کر لیا گیا، کینٹ ڈویژن جینڈر سیل نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی باٹا پور کے علاقے میں ہی ایک بچی کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔