کسی کی خواہش پر نہیں، کرکٹ کو ٹھیک کر کے ہی جاؤں گا: چیئرمین پی سی بی

08-26-2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی کی خواہش پر نہیں بلکہ کرکٹ کو ٹھیک کر کے ہی جاؤں گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جب سے عہدہ سنبھالا ہے کچھ لوگوں کی خواہش ہے میں چلا جاؤں، ایسے نہیں بلکہ کرکٹ کو ٹھیک کر کے ہی جاؤں گا، میرے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلادیش سے شکست بہت مایوس کن ہے، پچ کی رپورٹ طلب کی ہے کل تک آ جائے گی، وقار یونس نے گزشتہ تین چار ہفتے ساتھ دیا ہے، مینٹورز کو سلیکشن میں مدد دی۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم کا یہ حال آج سے نہیں ہے، کرکٹ ٹیم کی کارکردگی خراب ہے اسے بہتر کریں گے، چیزوں کو بہتر کرنے سے پوری امید ہے اچھے نتائج آئیں گے۔