پی کے ایل آئی ہسپتال کو 2 ارب 40 کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے

08-26-2024

(لاہور نیوز) پی کے ایل آئی ہسپتال کو 2 ارب 40 کروڑ جاری کر دیے گئے ہیں۔

مریضوں کے آپریشن اور دیگر انتظامی اخراجات کیلئے بجٹ دیا گیا ہے جبکہ سموگ کو روکنے کی مشین سبسڈی پر دینے کیلئے 90 کروڑ روپےمنتقل کیے گئے ہیں، محکمہ خزانہ کی جانب سے بجٹ آن لائن کر دیا گیا ہے۔ پی کے ایل آئی میں مریضوں کے آپریشنز اور دیگر اخراجات کیلئےگرانٹ بھی جاری کر دی گئی ہے، محکمہ خزانہ نے پی کے ایل آئی کو 2 ارب 40 کروڑ روپے دے دیئ۔ پی کے ایل آئی میں سموگ کو روکنے کی مشین کی خریداری کیلئے سبسڈی دینے کیلئے محکمہ خزانہ  نے محکمہ ماحولیات کو 92 کروڑ روپے جاری کر دئیے گئے ہیں۔