پنڈی ٹیسٹ: سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد

08-26-2024

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر دونوں ٹیموں پر جرمانہ عائد کر دیا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم پر پنڈی ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ دوسری جانب جرمانے کی مد میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے 6 پوائنٹس کی کٹوتی کی گئی جبکہ بنگلا دیش کے 3 پوائنٹس میں کٹوتی کی گئی ہے۔