پہلا ون ڈے: پاکستان شاہینز نے بنگلا دیش اے کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

08-26-2024

(لاہور نیوز) پاکستان شاہینز نے بنگلا دیش اے ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

اسلام آباد کرکٹ کلب میں ہونیوالی 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان شاہینز  نے بنگلادیش اے ٹیم کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلا دیش اے ٹیم 36 اوورز میں 183 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، سیف حسن 58 رنز اور رشد حسین 40 رنز کیساتھ نمایاں رہے، پاکستان شاہینز کی جانب سے عباس آفریدی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان شاہینز نے 184 رنز کا ہدف 28 ویں اوور میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، شاہینز کی جانب سے عثمان خان 87 اور حسیب اللہ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان شاہینز  نے 3 ون ڈے میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 28 اگست کو کھیلا جائے گا۔