پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع
08-26-2024
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے عزیر بھنڈاری ایڈووکیٹ نے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست مسترد کی جائے۔ ،درخواست گزار کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن کو آزاد ارکان کے وابستگی کے سرٹیفکیٹ منظور کرنے کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کو 12 جولائی کے مختصر فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کی فیصلے پر ابہام ہونے کا جواب بھی عدالت عظمٰی میں جمع کرا دیا گیا ہے۔