دستک پروگرام سے لوگوں کو گھر بیٹھے سروسز کی فراہمی مزید آسان بنانے کا فیصلہ

08-26-2024

(لاہور نیوز) دستک پروگرام کے ذریعے لوگوں کو گھر بیٹھے سروسز کی فراہمی مزید آسان بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا، چیئرمین پی آئی ٹی بی نے اجلاس کو بریفنگ دی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دستک پروگرام سے سروسز کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے متعلقہ محکموں کے رولز میں ترامیم کی جائیں گی۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت آئی ٹی کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں لا رہی ہے، شہری دفاتر کے چکر لگائے بغیر گھر بیٹھے دستک پروگرام کے تحت فراہم کی جانے والی سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ابتدائی طور پر لاہور میں ڈومیسائل، ای سٹیمپنگ، ڈیتھ، برتھ اور میرج سرٹیفکیٹس سمیت 41 سروسز فراہم کی جا رہی ہیں، سروسز کی فراہمی کا دائرہ کار بتدریج دیگر اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔