وفاقی وزیر خزانہ کا مشیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز مقرر کرنے کا فیصلہ
08-26-2024
(لاہور نیوز) حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ کا مشیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
خزانہ ڈویژن کے مطابق خواہشمند امیدواروں سے 9 ستمبر 2024 تک درخواستیں طلب کر لی گئیں، کامیاب امیدوار کو سپیشل پروفیشنل پے سکیل ون کے مساوی تنخواہ ملے گی۔ مشیر کی تقرری دو سال کیلئے اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز یونٹ میں کی جائے گی، آسامی کیلئے کم از کم تعلیمی قابلیت فنانس، اکنامکس یا متعلقہ فیلڈ میں ماسٹر ڈگری سے مشروط ہے، شارٹ لسٹڈ امیدواروں کو طے شدہ قواعد کے مطابق انٹرویو کیلئے مدعو کیا جائے گا۔ خزانہ ڈویژن نے مزید کہا کہ دو سالہ کنٹریکٹ جاب والے مشیر کو کارکردگی کی بنیاد پر توسیع مل سکے گی۔