چیمپئنز ون ڈے کپ ٹیموں کے 5 مینٹورز کا اعلان

08-26-2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ون ڈے کپ ٹیموں کے 5 مینٹورز کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کی جانب سے مقرر کئے گئے مینٹورز میں مصباح الحق، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد، شعیب ملک اور وقار یونس شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ان مینٹورز کی تقرری ایک شفاف عمل کے ذریعے 3 سالہ معاہدے کے تحت کی گئی ہے، ان مینٹورز کی پہلی اسائنمنٹ 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہونے والا چیمپئنز ون ڈے کپ ہو گا۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ پانچوں کرکٹرز کھیل کے وسیع تجربے سے مالا مال ہیں جو پاکستان کی کرکٹ کے لئے مفید ثابت ہو گا، پی سی بی پاکستان کی کرکٹ کو مضبوط ڈومیسٹک ڈھانچے کے ذریعے مضبوط کرنے کے لئے پرعزم ہے۔