بھاٹی گیٹ میں بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
08-26-2024
(لاہور نیوز) بھاٹی گیٹ میں بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں 13 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی کال موصول ہوئی، کالر کے مطابق بچی گلی میں کھیل رہی تھی، ملزم اسے بھلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا، والدین نے تلاش شروع کی تو گھر سے شور سنائی دیا جہاں ملزم بچی سے زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوری طور پر پولیس کو موقع پر روانہ کیا، پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر والدین کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔