عدالتی احکامات پر مونس الہٰی کا شناختی کارڈ بلاک

08-26-2024

(لاہور نیوز) عدالتی احکامات پر مونس الہٰی کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور کے مطابق مونس الہٰی کا پاسپورٹ بھی کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا، مونس الہٰی کیساتھ 6 اور ملزمان کا شناختی کارڈ بھی بلاک کر دیا گیا ہے، ملزمان کا شناختی کارڈ اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور میں ایف آئی آر نمبر 16/2023 میں بلاک کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے جن دیگر ملزمان کے شناختی کارڈ اینٹی منی لانڈرنگ کیس میں بلاک کئے گئے ہیں ان میں عامر سہیل، عمیر فیاض، امتیاز علی شاہ، فرصت علی اور عابد علی خان شامل ہیں۔  ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک نے کہا منی لانڈرنگ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، عدالت ان ملزمان کے خلاف جو بھی احکامات دے گی ان پر عمل درآمد ہو گا۔