مولانا طارق جمیل نے محمد یوسف کے ریسٹورنٹ کا افتتاح کردیا

08-26-2024

(ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سلیکٹر محمد یوسف فاسٹ فوڈ بزنس سے منسلک ہو گئے، مولانا طارق جمیل نے محمد یوسف کے ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا۔

مولانا طارق جمیل نے فیتہ کاٹا اور دعا کرائی، سابق کپتان وقار یونس، سلمان بٹ اور وہاب ریاض بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ساری زندگی کرکٹ کھیلی ہے اور اب کوچنگ، سلیکشن کے ساتھ منسلک ہوں، کاروبار یا کوئی کام مجھے آتا نہیں ہے، شیف میرے گھرکا ہے، میرے بھائی کا بیٹا ہے اس لیے میں نے اس شعبے میں تھوڑا چانس لیا ہے۔ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا اور داماد مشترکہ طور پر ریسٹورنٹ چلائیں گے، انہیں کوالٹی اور سروس پر توجہ دینےکا کہا ہے، ابھی فوڈ کے کاروبار کا آغاز ہے، آہستہ آہستہ آگے دیکھیں گے۔