پی سی بی میں وقار یونس کی جگہ نئی تقرری متوقع

08-26-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں وقار یونس کی جگہ نئے ایڈوائزر کرکٹ افیئرز کی تقرری متوقع ہے۔

وقار یونس نے بطور ایڈوائزر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کر لی۔ ذرائع کے مطابق وقار یونس اب ایڈوائزر کرکٹ افیئرز کے عہدے پر فائز نہیں ہوں گے، وقار یونس پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک سیٹ اپ "چیمپئنز ٹورنامنٹس" میں بطور مینٹور کسی ٹیم کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وقار یونس نے پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، سابق کپتان مینٹور کے لیے درخواست پی سی بی کو بھیج چکے ہیں۔ سابق کپتان کی جگہ اب پی سی بی میں نئے ایڈوائزر کرکٹ افیئرز کی تقرری متوقع ہے۔