کلدیپ یادیو بھی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے خواہاں
08-26-2024
(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے جو فروری مارچ 2025 میں پاکستان کے تین شہروں میں شیڈول ہے۔ بھارتی ٹیم کا پاکستان آنے کا معاملہ فی الحال یقینی نہیں ہے لیکن بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ آسٹریلیا میں گفتگو کرتے ہوئے کلدیپ کا کہنا تھا کہ ہم کرکٹر ہیں جہاں بھیجا جائے گا وہاں جا کر کرکٹ کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کبھی پاکستان نہیں گیا اس لیے پرجوش ہوں، پاکستانی اچھے ہیں جب بھی موقع ملےگا وہاں جا کر کھیلیں گے۔