وزیر اعلیٰ پنجاب كی ہدایت پر ایم این اے عون چوہدری كا چلڈرن ہسپتال كا دورہ

08-25-2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ مریم نواز كی ہدایت پر ممبر قومی اسمبلی عون چوہدری نے چلڈرن ہسپتال كا دورہ کیا۔

 ایم این اے عون چوہدری نے چلڈرن ہسپتال كی مین ایمرجنسی وارڈ، سرجیكل وارڈ،میڈیكل وارڈ اور مختلف وارڈز كا دورہ كیا، اس موقع پر ڈی ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاكٹر جنید اورسنئیر رجسٹرار پیڈز ڈاكٹر حفیظ منظور سمیت دیگر متعلقہ عملے نے ہسپتال میں موجود سہولیات پر بریفنگ دی۔ عون چوہدری نے مریضوں كے لواحقین سے بات كی اور علاج معالجے میں دی جانے والی سہولیات كے بارے پوچھا جبکہ مریضوں كے لواحقین كے لیے بنائے گئے كیفے ٹیریا اور كھانے كے معیاراور صفائی ستھرائی كو بھی چیك كیا۔ ممبر قومی اسمبلی عون چوہدری نے ڈاكٹرز اور پیرا میڈیكل سٹاف كے لیے بنائے گئے میس كا بھی دورہ كیا جبکہ ہسپتال كے واش رومز، لانڈری اور مریضوں كے لواحقین كے لیے بنائی گئی رہائش گاہ كا بھی دورہ كیا،  عون چوہدری چلڈرن ہسپتال سے متعلق اپنے دورے كی رپورٹ سمیت تجاویز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف كو پیش كریں گے۔