ماچھکہ واقعہ: سر کی قیمت والے ڈاکو شاہد لنڈ کا محکمہ داخلہ سے ٹیلی فونک رابطہ
08-25-2024
(لاہور نیوز) ماچھکہ واقعہ کے سر کی قیمت والے ڈاکو شاہد لنڈ کا محکمہ داخلہ سے ٹیلی فونک رابطہ، حالات سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ماچھکہ واقعہ کے بعد حکومت پنجاب اور وزارت داخلہ نے 20 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی ، ان 20 ڈاکوؤں کے نام اور تصاویر بھی جاری کی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ لسٹ میں پہلے نمبر پر موجود ڈاکو شاہد لُنڈ نے خود محکمہ داخلہ کی جانب سے دیئے گئے نمبر پر کال ملائی، شاہد لنڈ نے محکمہ داخلہ کو بتایا کہ جن لوگوں نے پولیس اہلکاروں کو شہید کیا تھا اشتہار میں ان میں سے کسی ڈاکو کا نام نہیں دیا گیا۔ شاہد لنڈ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کی جب گاڑی پھنسی تو وہ مدد مانگتے رہے ،پولیس اہلکاروں کی مدد کے لئے کوئی نہیں پہنچا تھا جس وجہ سے پولیس اہلکار شہید ہوئے۔