اپٹما انتخابات: ڈاکٹر گوہر اعجاز گروپ کا مسلسل 16 ویں بار کلین سویپ

08-25-2024

(لاہور نیوز) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے انتخابات میں ڈاکٹر گوہر اعجاز گروپ نے مسلسل 16 ویں سال کلین سویپ کر لیا۔

الیکشن میں بلامقابلہ 24 ممبران اپٹما کمیٹی منتخب ہو گئے، گوہر اعجاز سمیت 14 ممبران نارتھ زون جبکہ 10 ممبران ساؤتھ زون سے منتخب ہوئے ہیں، نومنتخب ممبران میں سے چیئرمین اور دیگر عہدے داران کا انتخاب ہو گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر گوہر اعجاز  نے کہا کہ اس کامیابی و اعتماد پر سب دوستوں کا شکر گزار ہوں، ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگی ترین بجلی کی وجہ ٹیکسٹائل سیکٹر مشکلات میں ہے، ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے بجلی کا ٹیرف خطے کے دیگر ممالک کے برابر کرنا چاہیے۔