آئی جی پنجاب کا تعلیم دوست ویژن، پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے 54 لاکھ سے زائد رقم جاری

08-25-2024

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے بچوں کیئے گریجویشن پروگرام کے 102 طلبا و طالبات کو 54 لاکھ 75 ہزار سے زائد رقم جاری کی۔

پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کے لئے ریکارڈ وظائف کا اجرا شروع ہے، گریجویشن پروگرام کے 102 طلبا و طالبات کو 54 لاکھ 75 ہزار سے زائد رقم دی گئی،انٹرمیڈیٹ ڈگری پروگرامز کے2590 طلبا و طالبات کو 6 کروڑ 51 لاکھ سکالرشپس جاری کئے گئے۔ ایم فل ،پی ایچ ڈی پروگرامز کےطلبا و طالبات کو 2 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد رقم دی گئی، تینوں کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 9 کروڑ 17 لاکھ روپے رقم طلبا و طالبات کو دی گئی،مختلف اضلاع کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات سکالرشپس سے مستفید ہونگے، آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس ملازمین کے بچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر اقدامات میں تیزی کردی گئی۔ ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ رواں برس پولیس ملازمین کےبچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر پر 100 کروڑ خرچ کئے جا رہے ہیں تاہم پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔