حکومت کا گلف کوآپریشن ممالک کے مسافروں کو ویزا فری انٹری دینے کا حکم

08-25-2024

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے سیاحت کے فروغ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی پاکستان آمد کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گلف کوآپریشن ممالک کے مسافروں کو ویزا فری انٹری دینے کا حکم دیا ، تمام ایئرپورٹ کے امیگریشن حکام کو بھی ہدایات جاری کر دیں گئیں، بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور یو اے ای کے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت مہیا کی گئیں۔ وفاقی حکومت کے احکامات میں کہا گیا ہے کہ ان 6 ممالک کے شہری 90 دنوں تک ویزا فری انٹری پر پاکستان رہ سکیں گئے،120 ممالک کے مسافروں کو ویزا گرانٹ نوٹس کے تحت انٹری دینے کی بھی ہدایات کی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مسافر ویزا درخواست اور پاسپورٹ کی کاپی کے ساتھ ویزا گرانٹ نوٹس حاصل کر سکیں گئے، 120 ممالک کے شہری گرانٹ نوٹس کے ذریعے ویزا آن آرائیول حاصل کر سکیں گئے۔