محسن نقوی کی بنگلا دیش کو پاکستان کے خلاف تاریخی فتح پر مبارکباد

08-25-2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلا دیش کو پاکستان کے خلاف تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کی۔

اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی، اس تاریخی فتح پر بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا بدقسمتی سے پاکستان کرکٹ ٹیم اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کر سکی، انشاللہ آنے والے میچز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کم بیک کرے گی اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔