مریم نواز اور میاں نواز شریف اچانک پتریاٹہ پہنچ گئے

08-25-2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر میاں محمد نواز شریف پتریاٹہ پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف اور مریم نواز کی بغیر کسی پروٹوکول کے اچانک پتریاٹہ آمد ہوئی ، میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کشمیر پوائنٹ اپنی رہائش گاہ سے پتریاٹہ روانہ ہوئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف پتریاٹہ پہنچنے تک انتظامیہ بھی بے خبر تھی، میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز دو روز سے کشمیر پوائنٹ میں قیام پذیر ہیں۔ ویک اینڈ پر سیاحوں کی بڑی تعداد پتریاٹہ چیئرلفٹ کی سیرکیلئے پہنچی ہوئی ہے، پتریاٹہ پہنچنے پر سیاحوں نے زبردست خوشی کااظہار کیا۔