سپریم کورٹ: دوبارہ گنتی کیلئے نتائج مرتب ہونے سے پہلے آر او کو درخواست دینا لازم قرار

08-25-2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ نے این اے 97 فیصل آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان نے فیصلہ تحریر کیا، فیصلے کے مطابق دوبارہ گنتی کیلئے نتائج مرتب ہونے سے پہلے ریٹرننگ افسر (آر او) کو درخواست دینا لازم ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار نہیں دکھا سکے کہ انہوں نے بروقت ایسی کوئی درخواست دی، این اے 97 کا کیس 12 اگست کو تین حلقوں پر سنائے گئے کیس سے مختلف ہے، عدالت نے قرار دیا کہ علی گوہر کی این اے 97 میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔