آئی پی پیز کو بنانے اور چلانے والوں میں ساری جماعتیں شامل ہیں، حافظ نعیم الرحمان

08-25-2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے آئی پی پیز کو بنانے اور چلانے والوں میں ساری جماعتیں شامل ہیں۔

اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا آئی پی پیز کو انکم ٹیکس میں بھی چھوٹ دی گئی ہے، تمام جماعتوں نے آئی پی پیز کو انکم ٹیکس میں چھوٹ دی ہے، جن کے معاہدے ختم ہو گئے ان آئی پی پیز کو فارغ کریں، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس پر ٹیکس لگا کر پیسے لئے جا رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا ایک بار پھر پارٹیوں میں ذاتیات اور مفادات والی سیاست سرگرم ہو گئی ہے، ہم  نے قومی ایجنڈا تشکیل دیا ہے، دھرنے کے بعد کاؤنٹ ڈاؤن میں 28 دن رہ گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا حکومت تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس ختم نہیں کر سکتی، جس کے پاس حکومت آتی ہے وہ مراعات یافتہ طبقے کو ہی فائدہ پہنچاتا ہے، اس پورے عمل میں سارے شریک جرم ہیں، عوام کے اصل مسائل پر صرف جماعت اسلامی کام کر رہی ہے۔