'نانا' بننے پر لالہ نے اپنے پوتے کیلئے اہم پیغام جاری کردیا
08-24-2024
(ویب ڈیسک)بوم بوم آفریدی نےنانا بننے پر اپنے نواسے کے نام اہم پیغام سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق نانا بننے پر سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر شاہد آفریدی نے خوشی کے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ دنیائےکرکٹ کا کم عمر ترین نانا بننے پر آپ تمام احباب کے محبتوں بھرے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہماری خوشیوں میں شامل ہونے پر میں اور میری فیملی آپ سب لوگوں کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔شاہد آفریدی کی پوسٹ کو بڑی تعداد میں صارفین لائیک اور ری پوسٹ کر رہے ہیں اور مبارک باد کا پیغام دے رہے ہیں۔