ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار کی کیا صورتحال ہے؟جانئے

08-24-2024

(ویب ڈیسک) ملک میں گزشتہ مالی سال2023-24کے دوران خوردنی تیل کی مقامی پیداوار13.20 فیصد اضافے کے ساتھ6 لاکھ 40 ہزار948 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق مالی سال 2022-23میں ملک میں خوردنی تیل کی مقامی پیداوار 5لاکھ 66 ہزار 239 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی تھی جو کہ مالی سال 2023-24 فیصد اضافے کے ساتھ چھ لاکھ چالیس ہزار نو سو اڑتالیس میٹرک ٹن ہوگئی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ جون 2023میں ملک میں 56109 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارہوئی جومئی 2023کے مقابلہ میں 1.44 فیصداورگزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 2.91 فیصدزیادہ ہے۔مئی میں ملک میں 55314 میٹرک ٹن اورگزشتہ سال جون میں 54520 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔اعداد وشمارکے مطابق مالی سال 2024میں ملک میں 1494476میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی جو مالی سال 2023 کے مقابلہ میں 4.14فیصدکم ہے۔ مالی سال 2023میں ملک میں 1559059میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔جون میں ملک میں 124737میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارہوئی جومئی کے مقابلہ میں 0.77 فیصد اورگزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 4.53فیصدکم ہے۔مئی میں ملک میں 125699 میٹرک ٹن اورگزشتہ سال جون میں 130651میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔