الزائمر کے مریضوں کیلئے اہم خبر، ماہرین نے بیماری کو سست کرنے والی دوا متعارف کروا دی
08-24-2024
(ویب ڈیسک) ماہرین کی جانب سے الزائمر کی بیماری کو سست کرنے والی دوا متعارف کروادی گئی۔
سرکردہ محققین کے مطابق حال ہی میں الزائمر کو سست کرنے والی ادویات متعارف کرائے جانے کا مطلب ہے کہ مریضوں کے علاج کے نتائج بہتر سے بہتر ہوں گے اور بیماری کو ختم بھی کیا جا سکتا ہے۔الزائمر کو سست کرنے والے علاج کو برطانیہ میں گرین سگنل دیا گیا تھا تاہم این ایچ ایس نے مخصوص وجوہات کی بنا اسے مسترد کردیا۔ محققین نے کہا کہ یہ ادویات یکانیماب اور ڈوانیماب اور دیگر ظاہر کرتی ہیں کہ ہم بیماری کو بدل سکتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ محققین بہت پرجوش ہیں۔ ہم این ایچ ایس پر زیادہ تنقید نہیں کرنا چاہتے لیکن ہمیں ادارے کو منظم کرنے کے لیے حکومت سے لابنگ کرنی ہوگی تاکہ مریض فائدہ اٹھا سکیں۔