گلوکار شانی ارشد کا عاطف اسلم پر طنز،موسیقار کو رویہ ٹھیک کرنے کا مشورہ

08-24-2024

(ویب ڈیسک) شانی ارشد نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم پر طنز کرتے ہوئے اُنہیں مشورہ دے ڈالا۔

حال ہی میں شانی ارشد نے  ایک  پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے اپنے میوزک کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر بات کی تھی۔اسی پوڈکاسٹ کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں شانی ارشد کو گلوکار عاطف اسلم پر طنز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پوڈکاسٹ کے ایک سیگمنٹ میں میزبان نے گلوکار سے سوال کیا کہ عاطف اسلم کو کونسی ایک چیز لازمی کرنی چاہیے؟میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شانی ارشد نے کہا کہ عاطف اسلم خود کو بڑی چیز سمجھنا چھوڑ دیں۔ شانی ارشد نے طنزیہ انداز میں کہا کہ عاطف اسلم کے ساتھ ایک مسئلہ ہے کہ وہ خود کو کوئی بڑی چیز سمجھتے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ عاطف اسلم کو اپنا رویہ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، اُنہیں چاہیے کہ وہ اپنے رویے پر توجہ دیں۔