سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، فی تولہ 2 لاکھ 63 ہزار سے متجاوز

08-24-2024

(لاہور نیوز) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 63 ہزار700 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کے نرخوں میں 1457 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کا ریٹ 2 لاکھ 26 ہزار روپے سے زائد ہوگیا۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے کے بعد 2512 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔